دیر (مانند نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں دیر پائین میں ڈیجیٹل محاصل / ای فائین کولیکشن کا آغاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر پائین بشیر خان کے زیر نگرانی فوکل پرسن (پی۔ ایم۔ ار۔یو) محمد عثمان نے فورم کو ڈیجیٹل محاصل / ای۔ فائین ڈیجیٹل ریونیو کلیکشن کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیر خان نے کہا کہ ڈیجیٹل محاصل ڈیجیٹل ریونیو اکٹھا کرنے کا ایک بہترین اور موثر پلیٹ فارم ہے جسے حکومت خیبر پختونخوا نے جرمانوں، اور دیگر محصولات کی شفاف طریقے سے وصولی کو شروع کیا ہے۔ یہ ایک شفاف اور مربوط ڈیجیٹل نظام ہے جو صوبے میں سرکاری اہلکاروں کے لیے سمارٹ ای پیمنٹس کا استعمال کرتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد حکومتی امور کو ڈیجیٹل بنانا اور ای گورننس کو فروغ دینا ہے۔ ڈیجیٹل محاصل / ای۔ فائین ڈیجیٹل ریونیو کلیکشن حکومت خیبر پختونخواہ کے شفافیت کی طرف ایک اہم اقدام ہے۔ ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد عارف خان نے تمام اسسٹنٹ / ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے ڈیجیٹل ڈیوائیس حوالہ کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ تمام تحصیلوں میں ڈیجیٹل ڈیوائیس کے ذریعے ای فائین کولیکشن پر جلد از جلد عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ڈیجیٹل محاصل / ای۔ فائین ڈیجیٹل ریونیو کلیکشن کے نفاز سے دکاندار موقع پر جرمانہ جمع کریں گے اور ان کو جرمانے کی ڈیجیٹل رسید موقع پر دی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے