ملاکنڈ (مانند نیوز)لغڑئی ماموند واقعہ: زخمی بچوں کے والدین میں 12 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کئے گئے۔گزشتہ روز لغڑئی ماموند میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے بچوں کے والدین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے چیئرمین ڈیڈک و ایم پی اے ڈاکٹر حمیدالرحمان کے ہمراہ ڈی سی آفس میں متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور زخمی بچوں کے والدین میں فی کس 3 لاکھ روپے کے حساب سے مجموعی طور پر 12 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئیں۔والدین نے 48 گھنٹوں کے اندر مالی امداد کی فراہمی کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ایم پی اے نے یقین دہانی کرائی کہ بچوں کے علاج معالجے کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی اور انتظامیہ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔یاد رہے کہ زخمی ہونے والے تین بچوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، جبکہ ایک بچہ تاحال پشاور کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔