ملاکنڈ (مانند نیوز)ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے ماہ اپریل 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ملاکنڈریسکیو 1122نے ماہ اپریل کے دوران مجموعی طور پر 406 ایمرجنسیز میں 386 زخمیوں و مریضوں کو ریسکیو سہولیات فراہم کی، ان ایمرجنسیز میں 302 میڈیکل ایمرجنسیز، 55 روڈ ٹریفک حادثات، 26 آگ لگنے, 07 گولی لگنے یا لڑائی جھگڑے، 01 بم یا سلنڈر دھماکہ اور 15 ریکوری یا دیگر واقعات میں ریسکیو سہولیات فراہم کی گئیں، ایمبولینس ریفرل سروس کے تحت ڈاکٹرز کے طرف سے ریفر کردہ 238 مریضوں کو ضلع کے اندر اور ضلع کے باہر ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ سٹاف کے زیر نگرانی میں مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا،ضلع کے اندر شفٹنگ: 83 اوضلع سے باہر شفٹنگ:155۔تربیتی پروگرامز اور آگاہی مہمات ماہ اپریل میں ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے ٹریننگ ونگ نے عوامی خدمت کے لیے تربیتی پروگرامز اور آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا، جن کے تحت ابتدائی طبی امداد اورریسکیو 1122 کنٹرول روم کو گزشتہ ماہ اپریل کے دوران ٹوٹل 16260 کالز موصول ہوئییں، جسمیں 2814 ڈرافٹ/انفارمیشن اور 13040 غیر ضروری اور فیک کالز بھی شامل ہیں، اس ضمن میں عوام الناس سے اپیل ہے کہ فیک اور غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں کیونکہ آپکی غیر ضروری کالز سے ہلپ لائن مصروف ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی کال مس ہوسکتا ہے اور کسی کی قیمتی جان ضائع ہوسکتی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے