شانگلہ(مانند نیوز)کوہستان مٹہ پٹن کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ،ایک ہی خاندان کے 8افراد جان بحق،الٹوگاڑی نمبرRB234راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی کہ لوئرکوہستان کے پٹن مٹہ میں شاہراہ قراقرم سے نیچے دریائے سندھ کے کنارے جا گری،جس کے نتیجے میں گاڑی میں سواراٹھ افراد جس میں خواتین،بچے شامل تھے موقع ہی پر دم توڑگئے۔میتوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لوئر کوہستان پٹن منتقل کر دیا گیا۔پنڈی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے اٹھ افراد جان بحق۔جان بحق ہونے والوں میں 2خاتون اور بچے بھی شامل گاڑی شانگلہ بشام کی طرف سے گلگت کی طرف جا رہی تھی کہ لوئر کوہستان کے ہیڈ کوارٹر پٹن کے قریب مٹہ میں حادث کا شکار ہو گئی واقعہ جمعرات کے عصرکوپیش آیا جہاں مقامی افراد نے ریسکیو کو فوری طور پر اطلاع کر کے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا اور جان بحق ہونے والے افراد اور بچوں کی میتوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لوئر کوہستان پٹن منتقل کر دیا گیا۔ جان بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان اور پنڈی سے ہیں جان بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 8افرادشامل تھے جس میں آصف اقبال خود انکی شریک حیات میمونہ اقبال،عائشہ صدیقہ،بشراقبال ودیگر بچے شامل ہیں۔۔۔