اسلام آباد (مانند نیوز)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تصویریں شیئر کردیں۔

یو اے ای کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم کی بیٹی مہرہ ایک سال کی ہوگئی ہیں۔ شہزادی نے بیٹی کی سالگرہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں شہزادی شیخہ مہرہ، ان کی والدہ کو بیٹی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اپنا ’فرشتہ‘ قرار دیا ہے۔

اماراتی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم کے یہاں گزشتہ سال یکم مئی کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

اماراتی شہزادی شیخہ مہرہ کا سوشل میڈیا پر طلاق کا اعلان

یاد رہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی شادی 5 اپریل 2023ء کو شیخ مَانع المکتوم ہوئی تھی۔

شیخہ مہرہ المکتوم نے گزشتہ سال 16 جولائی کو سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔

شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اور اسٹوری کے ذریعے خود کو شیخ مَانع المکتوم کی سابقہ اہلیہ قرار دیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے