پشاور (مانند نیوز)پشاور لٹریری فیسٹیول کے دوسرے سیزن کا آغاز ہفتہ کے روز نشتر ہال پشاور میں ایک پُر جوش افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا، جس میں صوبے بھر سے ادیبوں، دانشوروں، صحافیوں، فنکاروں اور ادب سے محبت کرنے والوں نے شرکت کی۔ دو روزہ اس فیسٹیول کا موضوع "ادب، ریاست اور سیاست” ہے، جس کا مقصد موجودہ دور میں سیاسی فکر کی تشکیل اور معاشرتی مسائل کے حل میں ادب کے کردار کو اجاگر کرنا ہے. افتتاحی تقریب میں سیکرٹری یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ ضیاء الحق, سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر، معروف صحافی و ادباء اور اسکولوں، کالجوں اور جامعات کے طلبہ کی بڑی تعداد شامل تھی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیسٹیول کے منتطم اعلیٰ عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہ فیسٹیول پیشے کے طور پر نہیں بلکہ جذبے کی بنیاد پر منعقد کیا گیا ہے جس کے پیچھے ایک پُرعزم اور محنتی ٹیم کی کاوشیں ہیں۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز اور بینک آف خیبر کو اس میلے کو معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی آئندہ بھی ان کی معاونت اسی طرح جاری رہے گی۔یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری ضیاء الحق نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور انہیں بامعنی مکالمے میں شامل کرنے کی بہترین کوشش ہیں۔ اس طرح کے ایونٹس ہمارے معاشرے کے لیے بہت ضروری ہے. نوجوانوں کی شمولیت نہایت اہم ہے، کیونکہ ہماری آبادی کا ایک بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ یہی نوجوان اس ملک کا مستقبل سنواریں گے۔ وہ قومیں ہی ترقی کرتی ہیں جو اپنے نوجوانوں اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کرتی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ اپنے مستقبل کی ذمہ داری لیں اور باوقار، مؤثر شہری بنیں۔تقریب کا اختتام دلکش فنکارانہ مظاہروں کے ساتھ ہوا، جن میں آرکسٹرا بینڈ کی خوبصورت موسیقی اور اسفندیار خٹک کا پُر وقار کتھک رقص شامل تھی.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے