ہنگو(مانند نیوز)ضلع ہنگو تحصیل ٹل کینٹ میں جی او سی نائن ڈویژن میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی کی زیر صدارت امن گرینڈ جرگہ منعقد ہوا امن گرینڈ جرگہ میں کمانڈنٹ ٹل اسکاوٹس کرنل عالمگیر یوسفزئی ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر ڈی پی او ہنگو محمد خالد لیفٹننٹ کرنل جواد سمیت علاقہ مشران امن کمیٹی ممبران صحافیوں یوتھ رہنماؤں اور اقلیتی برادری کے رہنماوں نے بھی شرکت کی امن گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ مشران سینئرصحافی طارق محمود مغل حسن احمد خان ایڈووکیٹ سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمن اقلیتی رہنماء سردار سنی سنگھ و دیگر کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے ہم پاک فوج سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عظم کر تے ہیں امن کیلئے ہم نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں آگے بھی دیتے رہیں گے انڈیا کے خلاف ہر محاذ پرہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ملک کے دفاع کیلئے وردی اور بغیر وردی والے ایک پلیٹ فارم پر ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جی او سی نائن ڈویژن میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی کا کہنا تھا کہ دائمی امن کیلئے ہنگو میں 2009 معاہدے ہوا ہے جس میں امن کمیٹی نے اہم کردار ادا کیا کرم میں قیام امن کیلئے موجودہ کوہاٹ امن معاہدے کے تحت ایک ہزار سے زائد بنکرز مسمار کئے گئے اور بھاری اسلحہ بھی جمع ہو رہا ہے ہمارے ملک میں روایتی اور غیر روایتی جنگ جاری ہے لیکن غیر روایتی جنگ میں علاقہ عوام کا دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کا ساتھ دینا انتہائی ضروری ہے کوئی بھی جنگ عوام کے تعاون کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی بارڈ پر پاک فوج مکمل دشمن کو مضبوط جواب دینے کے لئے تیار ہیں اور عوام کی مدد سے ہی ہم ملک کے اندرونی دہشتگردوں کے خلاف جنگ ایک دفع دوبارہ جیت کر دکھائیں گے اس جنگ میں عوام ہمارا ساتھ دیں تاکہ خوارج کا خا تمہ کیا جا سکے جو مذہب کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر ررہے ہیں دہشتگرد نام تو اسلام کا لے رہے ہیں اور کام وہ کررہے ہیں جو اسلام تو کیا انسانیت کا بھی نہیں ہے یہ لوگ بیرونی قوتوں کے سپورٹ سے ہمارے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ٹی ٹی پی نے کبھی اسرائیل انڈیا امریکہ کے خلاف جنگ کرنے کا بیان نہ دیا ہے اورنگ کر سکتے ہیں ایک سازش کا تحت پاک فوج اور عوام کے درمیان خلا پیدا کرنے کی کوششیں کی گئی لیکن بیرونی طا قتیں کامیاب نہیں رہی اب پاک فوج اور عوام ایک پیج پر ہیں علمائے کرام مشران نوجوانوں کا امن کیلئے کردار انتہائی ضروری ہے کیونکہ پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کا مشن ملک کی دفاع اور امن و آمان کا قیام ہے ملک کو ترقی دینی ہے دہشتگردی کی لہر ضرور دوبارہ آئی ہے لیکن اس کاقلع قمع کرکے یہ جنگ جیتیں گے بصورت یہ کہ عوام کا ساتھ ہو آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے