سوات (مانند نیوز) سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے نمائندوں کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر سوات چیمبر آف کامرس نور محمد خان منعقد ہوا اجلاس میں ملاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، ترجمان ڈاکٹر خالد محمود، سوات چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر محمد خورشید اقبال، نائب صدر خالد خان، ٹیکس و کسٹم ایکٹ کیخلاف قائم کردہ ایکشن کمیٹی کے ممبران یوسف علی خان، عدنان علی اور فرہاد علی شریک ہوئے، اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کی جداگانہ حیثیت کے خاتمے اور مجوزہ ٹیکس و کسٹم کے نفاذ کیخلاف مربوط حکمت عملی کیلئے مختلف تجاویز سامنے لائے گئے، شرکاء نے واضح کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کا نفاذ ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، ہم کسی بھی صورت ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز اور کسٹم ایکٹ کو نافذ نہیں ہونے دینگے ملاکنڈ ڈویژن کی جداگانہ حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے سرتاج عزیز کمیشن فاٹا کیلئے بنایا گیا تھا نہ کہ پاٹا کیلئے، ایک سازش کے تحت قبائل کے ساتھ ملاکنڈ ڈویژن کو بھی شامل کیا گیا لہذا اگر حکومت نے زبردستی کرنے کی کوشش کی تو کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا شرکاء نے واضح کیا کہ ہمارے وسائل پر ہمیں اختیار حاصل نہیں، زمرد کان، جنگلات، معدنیات اور پانی کے آمدن سے دیگر لوگ مستفید ہو رہے ہیں 2018 میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 246۔247 کو غیر آئینی طور پر ختم کیا گیا سرتاج عزیز کمیشن کے رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے تو اسٹیٹ اور ریاست کو اصل حقیقت کا پتہ لگ جائے گا سرتاج عزیز کمیشن میں ملاکنڈ ڈویژن کا ذکر ہی نہیں اور نہ ہی سرتاج عزیز یا کمیٹی کے کسی بھی ممبر نے یہاں قدم رکھنا گوارہ کیا لہذا یہ غیر قانونی عمل ہے کسی بھی صورت میں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام، صنعت کار، تاجران اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے کسی بھی صورت میں کسٹم ایکٹ اور ٹیکسز کے نفاذ کیلئے تیار نہیں، مقررہ مدت سے قبل ہم ملاکنڈ ڈویژن کے عوام، تاجران، صنعت کار متحدہ پلیٹ فارم سے سخت مزاحمتی تحریک چلائیں گے اجلاس میں صوبائی حکومت کی دوغلی پالیسی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ مرکز کے ساتھ ہاں میں ہاں ملایا جاتا ہے اور عوام کے سامنے نہ نہ کی رٹ لگاتے ہیں 2018 کے صوبائی اسمبلی کے ممبران نے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے ہماری تحریک میں بھی عوامی غیض و غضب سے نہیں بچ سکیں گے، انہوں نے کہا کہ کسٹم ایکٹ اور ٹیکسز کیخلاف ہم ہر حد تک جائیں گے اور اس سلسلے میں اگر ضروری ہوا تو بین الاقوامی عدالت انصاف سے بھی رجوع کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے