اسلام آباد (مانند نیوز)رفاہ ہیلتھ کیئر سروسز نے مریضوں کی حفاظت کے حوالے سےمنعقدہ آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس میں مریضوں کے تحفظ اور معیار پر مثال قائم کر دی
رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے اپنے رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کیئر امپروومنٹ اینڈ سیفٹی (RIHIS) کے ذریعے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں منعقدہ آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس آن پیشنٹ سیفٹی (ICPS) میں طب، معیار اور مریضوں کے تحفظ کے حوالے سے سرکردہ ذہنوں کو اکٹھا کیا گیاجو پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے منظر نامے میں ایک اہم باب ہے۔
2016 میں اپنے آغاز کے بعد سے، ICPS ایک قومی پروگرام کے طور پر ابھر کر سامنے آٰیا ہے جو صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں اور پیشہ ور افراد کی جانب سے اجتماعی طور پر چلایا جا رہا ہے ۔ اس سال کے ایڈیشن میں 19 بین الاقوامی مقررین اور 100 سے زیادہ علاقائی صنعت کے رہنما شامل تھے۔ آٹھویں کانفرنس کے دوران صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے میں RHS کی کاوشوں کو سراہا گیا اورچاروں RHS ہسپتالوں کی کامیاب ایکریڈیٹیشن، کینیڈا سرٹیفکیشن پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ سیشن کے اختتام پر پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے میدان میں رفاہ ہیلتھ کیئر سروسز کی جانب سے اعلیٰ معیارقائم کرنے اور اسے بہتر سے برتر بنانے کے عمل کو سراہا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے