اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سے باہر بننے والی تمام فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے دیگر قوموں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فلمی صنعت زوال کا شکار ہے کیونکہ دیگر ممالک امریکی فلم سازوں اور اسٹوڈیوز کو امریکی فلمی صنعت سے دور کرنے کےلیے ہر طرح کی پُرکشش پیشکش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان پرکشش پیشکش کے سبب دیگر ممالک کی جانب سے ہالی ووڈ کو نقصان پہنچ رہا ہے، یہ امریکی سلامتی کےلیے خطرے کے مترادف ہے۔

امریکا سے تجارتی جنگ، چین نے ہالی ووڈ فلموں پر پابندی لگا دی

امریکی صدر نے امریکہ میں فلمیں بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ محکمہ تجارت کو غیر ممالک میں بننے والی تمام فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی اجازت دے رہا ہوں، جو فوری نافذ العمل ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے