کرک (مانند نیوز) چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کرک و ایم پی اے خورشید خٹک نے گزشتہ روز ضلع کرک کے ویلج کونسل پلوسہ سر میں طوفانی بارش سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔حالیہ شدید طوفانی بارشوں میں دیگر نقصانات کے علاوہ 2 نوجوان بھی سیلابی ریلے میں بہہ کر شہید ہوگئے۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرنے کی دعا کی۔ایم پی اے خورشید خٹک نے متعلقہ اداروں کو متاثرہ علاقوں کے عوام کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔چیئر مین ڈیڈاک نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پوری قوم متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کے دکھ درد برابر شریک ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے