ملاکنڈ (مانند نیوز)ملاکنڈ میں کم وزن اور گرانفروشی میں ملوث نانبائیوں کے خلاف آپریشن۔ ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی، محمد شہباز خان نے درگئی پھاٹک میں تندوروں (نان شاپس) کا معائنہ کیا۔ دورانِ معائنہ صفائی کی صورتحال، روٹی کے وزن اور مقررہ نرخوں کا جائزہ لیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والے نانبائیوں کو موقع پر ای فائن (E-Fine) سسٹم کے زریعے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اللّٰہ نے بھی درگئی بازار میں مختلف ہوٹلوں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ہوٹلوں میں فراہم کی جانے والی خوراک کی صفائی، معیار، روٹی کے وزن اور مقررہ قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے