پشاور (مانند نیوز)گورنر ہاؤس پشاور میں پیرکے روز دستکاری/سلائی کا کورس مکمل کرنیوالی پشاور کی دیہی خواتین میں تقسیم اسناد و امدادی رقوم کی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خواتین میں کاروبار کیلئے امدادی چیکس اور تربیتی کورس مکمل کرنیوالی خواتین میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیں۔تقریب میں اسلامک ریلیف پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر آصف علی شیرازی، سینئر ڈائریکٹر SSTD حسیب خان، اقوام متحدہ ذیلی دفتر کی ہیڈ زینب خان، اقوام متحدہ کے دیگر نمائندے، امریکی قونصلیٹ جنرل پشاور کے نمائندے سمیت سول سوسائٹی، خواتین چیمبر کے عہدیداروں سمیت دیگر شریک تھے تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے تربیتی کورس مکمل کرنیوالی خواتین کو مبارکباد دی اور اسلامک ریلیف پاکستان اور SSTD کے باہمی تعاون سے خواتین کو خودمختار بنانے پر خراج تحسین پیش کی۔گورنرنے کہاکہ خواتین کی خودمختاری اور یوتھ انگیجمنٹ میری اولین ترجیحات ہیں، خواتین کی خودمختاری سے متعلق خواتین چیمبرز کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری تعلیم یافتہ خواتین کو ملازمتوں کے حصول میں مسائل کا سامنا رہتا ہے،ایسا سافت وئیر اور ونڈو اوپن کرنا چاہتا ہوں کہ خواتین کو اپنی قابلیت کے مطابق آسانی سے ملازمتیں حاصل ہوں۔گورنرنے تمام اداروں کو پر زوردیا کہ وہ صوبہ کی تعلیم یافتہ و اسکلڈ خواتین و نوجوانوں پر سرمایہ کاری کریں۔بااختیار عورت، ایک مضبوط خاندان، ایک پُرامن معاشرہ اور ایک ترقی یافتہ قوم کی بنیاد ہے۔گورنرنے کہاکہ خواتین کی ترقی، قوم کی ترقی ہے،ہم سب کو مل کر ایسا ماحول بناناہوگا جہاں ہر عورت بااختیار ہو، ہر گھر خوشحال ہو اور ہر فرد باعزت روزگار سے منسلک ہو۔انہوں نے کہاکہ ٹیلرنگ، خصوصاً جدید اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے ساتھ، صرف ایک ہنر نہیں بلکہ ایک روزگار،خود اعتمادی، اور ایک باعزت زندگی کی طرف قدم ہے۔گورنرنے امید ظاہر کی کہ تربیت حاصل کرنیوالی خواتین اپنے ہنر کو ضائع ہونے نہیں دیں گی بلکہ اس ہنر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اور اپنے خاندان کی کفالت کی ذمہ دار ثابت ہوں گی۔#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے