پشاور (مانند نیوز)للسائل والمحروم فاؤنڈیشن کو فنڈز کا اجرہ صوبائی حکومت کا بہترین اقدام ہے مزید فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ۔سکل ڈیویلپمنٹ کونسل پشاور نے فاؤنڈیشن کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا سکل ڈیولپمنٹ کونسل پشاور کی وجہ سے ہزاروں یتیم بیوہ اور ضرورت مند لوگ مستفید ہوئے جو کہ ریکارڈ پر موجود ہے سکل ڈیولپمنٹ کونسل پشاور غریبوں یتیموں اور بے سہارا لوگوں کا ادارہ ہے۔ فنڈز میں ضم اضلاع کو بھی شامل کیا جائے تاکہ ضم اضلاع کے یتیم اور نادار سٹوڈنٹس اور عوام اس سے مستفید ہو سکے۔فاؤنڈیشن کے لیے بورڈ چیئرمین اور ممبران کا تقرر انتہائی ضروری ہے تاکہ فاؤنڈیشن کی تمام سرگرمیوں کو جاری رکھ سکے کافی سالوں سے فاؤنڈیشن کا چیئرمین اور بورڈ نہ ہونے کی وجہ سے ان کے کافی مسائل حل نہیں ہو سکے۔ فاؤنڈیشن کو بحال کرنے کا مطالبہ۔ فاؤنڈیشن نے ہزاروں نوجوانوں، خواتین، بیوہ اور یتیم بچوں کو ہنر کے زیور سے اراستہ کیا جو کہ آج اپنے پاؤں پر کھڑے ہیں۔ محمد آصف خان اعوآن۔اس سلسلے میں ہم اواز ویلفیئر کوآپریٹیو سوسائٹی خیبر پختونخوا کے صدر محمد آصف خان اعوآن نے وزیراعلی علی امین خان گنڈاپور سے مطالبہ کیا کہ للسائل والمحروم فاؤنڈیشن غریبوں کا ادارہ تھا، جو گزشتہ چار سال سے فلاحی کاموں کے لیے بند ہے، لہذا اس ادارہ کو بحال کر کے فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ یہ ادارہ صوبے کی سطح پر اپنی خدمات سر انجام دے سکے۔۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے