اسلام آباد (مانند نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت وکیل کلائیو اسمتھ نے کہا کہ عافیہ صدیقی سے امریکی جیل میں نہایت ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔

عافیہ صدیقی کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ 26ویں ترمیم میں یہ لکھا گیا کہ استدعا کے مطابق ریلیف دیا جائے گا، ہماری درخواست میں ایک سے زائد استدعا ہیں اور مقصد ابھی پورا نہیں ہوا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ آپ ان گراؤنڈز کا حوالہ دے کر نئی درخواست بھی تو دائر کر سکتے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ ہم نے نئی درخواست دی تو وہ کسی اور بینچ میں بھیج دی جائے گی۔

جسٹس سردار اعجاز نے کہا کہ دیکھ لیں کہ وکلاء اب اس سوچ میں بھی پڑ گئے ہیں پہلے یہ نہیں ہوتا تھا۔

عدالتی معاون زینب جنجوعہ نے کہا کہ ہائی کورٹ صورتِ حال کے مطابق ریلیف دینے میں بااختیار ہے۔

جسٹس سردار اعجاز نے کہا کہ جس نے بھی آرٹیکل 199 کی شق 1 اے ڈرافٹ کی اُس نے سب مکس کر دیا، مکمل سوموٹو سے متعلق وہ شق شامل کی جانا تھی، جیسے اخباری تراشے پر سوموٹو لیا جاتا ہے۔ اس شق کو پوری جیورس پروڈینس کے ساتھ مکس کر دیا گیا، عدالتیں جو ریلیف دے سکتی تھیں اُس کو بھی گڈ مڈ کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے