اسلام آباد (مانند نیوز)سپریم کورٹ کے 2 ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی نظرثانی درخواستیں مسترد کردیں۔

نظرثانی درخواستیں 12 جولائی کے فیصلے کے خلاف 2 ججز نے مسترد کی ہیں، سپریم کورٹ کے 11 ججز نے نظرثانی درخواستوں پر نوٹس جاری کردیے۔

نظرثانی درخواستیں مسترد کرنے والے ججز میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ وہ نظرثانی مسترد کر رہی ہیں اور اپنی وجوہات دیں گی۔

مخصوص نشستوں کا کیس: اکثریتی فیصلہ دینے والے 8 ججوں نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کردی

الیکشن کمیشن کے وکلا، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے اکثریتی فیصلے میں غلطیوں کی نشاندہی کی۔

سپریم کورٹ نے 11 ججز نظرثانی میں جواب گزاروں کو نوٹس جاری کردیے ہیں، عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو سپریم کورٹ آرڈر 27 اے کے تحت نوٹس جاری کیا ہے۔

12 جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے