اسلام آباد (مانند نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارت کے اقدامات سے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیرِ اعظم محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورتِ حال کے تناظر میں بھی بات چیت کی گئی۔

بھارت کو پہلگام واقعے کی آزادانہ و غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے: محسن نقوی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اقدامات سے خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش پاکستان کے اصولی مؤقف کو مضبوط کرتا ہے، دنیا کو علم ہونا چاہیے کہ واقعے کے ماسٹر مائنڈ اور اصل ملزمان کون ہیں اور اس کا بینفشری کون ہے؟

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خطے میں دیرپا امن چاہتے ہیں لیکن جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے۔

قطر کے وزیرِ اعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں عدم کشیدگی کی پالیسی کے حامی ہیں، اُمید ہے کہ سفارتی کوششوں سے کشیدگی کم ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے