دیر(مانند نیوز)دیر میں ازاد کشمیر اور بہاولپور سمیت متعدد مقامات پر ہندوستانی حملے کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں سینکڑوں افراد کا ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیاگیا, اور ہندوستان کے خلاف اعلان جنگ کرکے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا عہد کیا۔گذشتہ روز رات کے تاریکی میں چوروں کی طرح بھارت کا پاکستانی علاقوں پر حملہ کے بعد احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ مقررین صاحبزادہ فصیح اللہ رحمان زرین و دیگر نے کہا کہ پاک فوج نے ہندوستان کو زبردست جوابی کاروائی میں شدید نقصان پہنچایا, اور متعدد جنگی طیارے مار گرا کر ہندوستان کا گھمنڈ خاک مین ملایا۔ مقررین نے کہا کہ انڈیا کے بربادی تک پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے دیر کے عوام 1948جنگ آزادی کشمیر میں حصہ لیکر دھیرکوٹ بنایا اور اب ان شاء اللہ دہلی میں دیر عوام دھیر کوٹ کا ایک گاؤں اباد کریگیں۔ مظاہرین نے کہا ہماری فوج پروفیشنل ہے اور انڈیا کو ردعمل میں بھرپور جواب دیکر اپنی برتری اللہ کے فضل سے ثابت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم بھرپور تعاون اور ساتھ دیگی۔ گھوڑا چوک کے مقام پر پاکستان و پاک فوج زندہ باد شدید نعرے بازی سے گونج اٹھا۔