کوہاٹ (مانند نیوز)حکومت خیبرپختونخواکی ہدایات کی روشنی میں بھارتی جارحیت کے بعد کی صورتحال اوراس سلسلے میں کی گئی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کوہاٹ کااہم اجلاس بدھ کے روز کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ کی زیر صدار ت ان کے دفترمیں منعقد ہوا جس میں ڈویژن کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،پولیس،انٹیلی جنس ایجنسیزاوردیگر متعلقہ محکموں اوراداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہرمحکمے اورادارے نے اس سلسلے میں کی گئی تیاریوں اوراقدامات کے بارے میں تفصیلاًبتایا۔ اجلاس میں تمام اضلاع میں کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا جو تمام ضلعی اورڈویژنل انتظامیہ اورمحکموں واداروں کے ساتھ مسلسل اورموثر کوآرڈینیشن کو یقینی بنائے گی۔اجلاس میں تمام ڈویژنل وضلعی سربرہان کواپنے دفاترمیں موجود رہنے اورتمام ملازمین کی چھٹیاں فوری طورپر منسوخ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔اسی طرح تمام محکموں کوضروری ہدایات اورذمہ داریاں تفویض کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ایس اوپیز کے مطابق ایمرجنسی ریسپانس کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ دریں اثناء کمشنر کوہاٹ ڈویژن کی زیرصدارت ڈویژنل ڈیویلپمنٹ کمیٹی کا بھی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین ڈیڈاک کرک خورشید خٹک ایم پی اے اورچیئر مین ڈیڈاک اورکزئی اورنگزیب اورکزئی ایم پی اے کے علاوہ دیگر اراکین کے نمائندوں، متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اورلائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام محکموں کی کارکردگی اورترقیاتی لائحہ عمل کا مرحلہ وارتفصیلی جائزہ لیاگیا اورمجوزہ،نئے اورجاری سکیموں پرپیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کمشنرکوہاٹ نے تمام محکموں کو سختی سے کہا کہ وہ کام کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر منصوبوں کی بروقت تکمیل ہرصورت یقینی بنائیں اورجہاں کوئی مسئلہ یا رکاوٹ درپیش ہوں توفوری طورپر منتخب اراکین اسمبلی یا ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے تاکہ اس سلسلے میں بروقت اقدامات کرکے منصوبوں کی غیر ضروری تا خیر سے بچایا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے