دیر لوئر (مانند نیوز)تحصیل لال قلعہ دیر لوئر میں بھارت کے جنگی عزائم کے خلاف جلوس نکالا گیا۔ جلوس کے شرکاء نے بھارت کے رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں اور عبادت گاہوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ بروقت، موثر اور تاریخی جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ اس کے علاوہ سب ڈویژن ادینزئی میں بھی بھارت کے جنگی عزائم کے خلاف جلوس نکالا گیا۔ لوگوں نے بھارت کی جنگی جنون اور خطے میں عدم توازن پیدا کرنے کی مزمت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بھارت مختلف ہیلے بہانوں سے پاکستان کے پانی کو روکنا چاہتا ہے۔ مقررین نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ بھارت کے انٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ہونگے۔ موثر جواب دینے پر مقررین نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے