باجوڑ (مانند نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد رفیق گنڈاپور اور اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی کی زیرِ قیادت پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت میں ایک پُرجوش عوامی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، مختلف سکولوں کے طلباء، عمائدینِ،تاجر برادری اور سرکاری افسران نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم لہرائے اور ”پاک فوج زندہ باد” اور ”بھارت مردہ باد” کے فلک شگاف نعروں کے ذریعے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پوری قوم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری پہچان، ہماری شان اور قومی سلامتی کی ضامن ہے۔ وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے قوم کا ہر فرد یکجہتی اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہے۔ ریلی قومی عزم کی تجدید تھی کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پوری قوم پورے عزم و اتحاد کے ساتھ اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ریلی کے اختتام پر وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے