کرک (مانند نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کرک کے چیئرمین و ایم پی اے خورشید خٹک نے ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان اور متعلقہ محکموں کے حکام کے ہمراہ یونین کونسل غنڈی میر خان خیل، پلوسہ سر اور صابر آباد کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے تباہی اور جانی و مالی نقصانات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم پی اے خورشید خٹک کے ہمراہ مئیر عظمت خٹک، فوکل پرسن ٹو ایم این اے فیصل جان اور عاشق منیر، جی ایس لطیف خٹک، سینئر نائب صدر عالم زیب خٹک، جائنٹ سیکرٹری رشید خٹک، چیئرمین جاوید خٹک، چیئرمین عدنان، چیئرمین زرین خٹک، ویلج کونسلر حفیظ خٹک اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز بھی موجود تھے۔خورشید خٹک نے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں فوری طور پر جائزہ رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کو جلد از جلد ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔