ہنگو(مانند نیوز) پاکستانی قوم دلیر اور نڈر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں،ازلی دشمن بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹا نے کے لیے جارحیت کر رہا ہے،افواج پاکستان نے ازلی دشمن کو دندان شکن جواب دے کر اپنی برتری ثابت کر دی ہے،مودی سرکار کا اقتدار ڈول رہا ہے،بھارت نے ہمیشہ ہماری طاقت کا غلط اندازہ لگایا ہے ان خیالات کا اظہار صدر ٹریڈ یونین ظفر اقبال،سئنیر صحافی طارق محمود مغل،تحصیل سپیکر عبد الواحد اورکزئی اور دیگر نے ٹریڈ یونین اور سول سوسائٹی کے بھارت مخالف اور افواج پاکستان سے اظہار یک جہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلی اڈہ مسجد سے شروع ہو کر کلمہ چوک پہنچی۔جہاں ریلی سے ظفر اقبال،طارق محمود مغل،اسرار احمد اورکزئی،عبدالواحد اورکزئی اور دیگر نے جوشیلا خطاب کیا اور بھارتی آبی جارحیت اور رات گئے حملے کی مزمت کی۔ریلی کے شرکاء نے افواج پاکستان،ریاستی اداروں اور پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ظفر اقبال نے کہا کہ بھارت کی مرمت کرنے کے لیے پاکستانی قوم متحد اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سئنیر صحافی طارق محمود مغل نے کہا کہ ازلی دشمن نے ہمیشہ اپنے مسائل اور داخلی مشکلات سے نکلنے کے لیے جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی مگر اب مودی سرکار کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہونگے۔انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں دلیر،ںہادر اور جزبہ شہادت سے آراستہ ہماری سیکورٹی فورسز کے جوان دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں اور رات گئے دشمن کے حملے کا ہماری سپاہ نے دندان شکن جواب دیا ہے اس موقعہ پر شرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں فلک بوس نعرے بازی کی اور بھارت کے خلاف نعرے لگا کر اس سے نفرت کا اظہار کیا.سول سوسائٹی کی ریلی کے تمام انتظامات بیکر اینڈ سویٹس ضلع ہنگو کے صدر ملک سیدا خان شینواری نے کیے۔