پشاور(مانند نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت کا مؤثر،بروقت اور دندان شکن جواب دینے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے، گورنر خیبر پختونخوا نے اپنے پیغام میں پاک فضائیہ کیجانب سے بھارتی 5 جنگی جہازوں کو مار گرانے پر پاک فضائیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ سمیت مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔گورنرنے کہاہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، انہوں نے ہمارے امن کے پیغام کو غلط سمجھا، پاک فوج اورپاکستانی عوام ملک کی دفاع اور خودمختاری کیلئے ایک پیج پر ہے، بھارت کے مذموم ارادوں اورمقاصد کا جواب دیتے رہیں گے۔انہوں کہا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فضائیہ نے بہترین پیشہ ورانہ مہارت سے ملکی دفاع میں ایک اور تاریخ رقم کر دی، پہلے دن ہی کہا تھا کہ بھارت کسی دھوکہ میں نہ رہے، پاک فضائیہ اور مسلح افواج نے بھارت کی غلط فہمی مؤثر انداز میں دور کر دی اور بھارتی فوج کو جنگ کے آغاز میں ہی سفید جھنڈے لہرانے پڑ گئے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں عوامی اورمذہبی مقامات پر حملہ کرکے اپنے بزدلی کاثبوت دیا، بھارت کو معصوم پاکستانی شہریوں کی شہادت بہت مہنگی پڑے گی، انہوں نے بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالے پاکستانی شہریوں کے درجات بلندی کی دعا کی اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے