کرک (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ملک بھر کی طرح ضلع کرک میں بھی ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان کی ہدایات پربھارت کی جانب سے بدھ کی رات بزدلانہ اقدام اور جارحیت کے خلاف ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کرک صاحبزادہ سمیع اللہ نے کی۔ریلی جو ڈی سی آفس تا صدام چوک نکالی گئی، میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کرک احمد مغیث اور اسسٹنٹ کمشنر تحت نصرتی حضرت بلال، سرکاری ملازمین، سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر بھارتی جارحیت کے خلاف اورپاکستان زندہ باد،پاک فو زندہ کے نعرے درج تھے۔شرکاء نے اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں اوران کی قربانیوں کو سراہنانہ صرف ہماری اخلاقی بلکہ قومی ذمہ داری بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری فوج اینٹ کاجواب پتھر سے دیناجانتی ہے لہٰذا دشمن غلط فہمی نہ رہے بلکہ بھر پورجواب کیلئے تیار رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے