پشاور( مانند نیوز) مئیرمردان حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ بیرون ملک جاکر تعلیم حاصل کرنے کا خواب ہر قابل فرد کا ہوتا ہے، تاہم یہ خواب اتنا مشکل بھی نہیں کہ جس کی تعبیر پانا ممکن نہ ہو، لیکن اس کے لئے کچھ بنیادی چیزوں کا علم ہونا ضروری ہے۔ دنیا کے قریباً تمام ممالک غیر ملکی طلبہ اور اساتذہ سمیت ہر شعبے کے افراد کے لیے سکالرشپس فراہم کرتے ہیں۔لیکن پاکستان میں سکالرشپس کی کمی ہے،ان خیالات کا اظہار نے مردان میں گوگلوبل مینٹورز سٹوڈنٹس ویز اکنسلٹنٹ کے دفتر کے افتتا حی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا،تقریب سے ادار ے کے ڈائریکٹر اینڈ کنسلٹنٹ محمد ابراہیم مہمند اور کو کنسلٹنٹ سجاد احمد نے بھی خطاب کی افتتاحی تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدرڈاکٹر ارشد، محمد اقبال ایڈوکیٹ، جماعت اسلامی کے حکیم نعیم جان، عدنان علی ظفر یوکے، وقار علی ظفر، محمد زیب، مبارک زیب، سہیل احمد کنسلٹنٹ، ارشاد احمد سعودی عرب، حلال احمد کٹھانہ کنسلٹنٹ یو کے، آئی ار ایس پی کے عزیزاحمد اور محمد اسماعیل نے بھی شرکت کی، محمد ابراہیم مہمند نے کہا کہ ہمارے ادارے کے قیام کا مقصد بیرونِ ملک یونیورسٹیوں اور ہونہار طلبہ کو بیرونِ ملک تعلیم کے حصول میں معاونت فراہم کرتا ہے،مئیر مردان نے مزید کہا کہ ہمارا معیار تعلیم اتنا بلند نہیں، جتنا کہ دیگر ملکوں کا دکھائی دیتا ہے،ہمارے طلبہ بیرون ممالک میں تعلیم کے ساتھ ملازمت بھی کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے