بریکوٹ(مانند نیوز)تحصیل بریکوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد ثاقب نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایک فوری اجلاس طلب کیا۔اجلاس میں ریسکیو 1122، پولیس، لائن ڈیپارٹمنٹس، ایم ایس بریکوٹ اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ریسکیو 1122 کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد سعد کی ہدایت پر اسٹیشن انچارج بریکوٹ نیاز محمد نے اجلاس میں شرکت کی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار کردہ ایمرجنسی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں تمام اداروں کو ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل، باہمی رابطہ اور مؤثر تعاون کی ہدایات دی گئیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔