پشاور(مانند نیوز)سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں انڈیا کا حملہ ریاستی دہشت گردی ہے۔آزادی کشمیر اور پاکستان کی مکمل سالمیت کے سوا کوئی اور آپشن موجود نہیں،لہٰذا حکومت پاکستان کو آزادی کشمیر کے حصول کے لیے جامع روڈ میپ تیار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں مدارس، مساجد، معصوم بچوں اور نہتے عوام کو نشانہ بنانا انڈیا کی بدترین بزدلی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور یونیورسٹی میں سالانہ بک فیئر کے دوسرے روز افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے پاکستانی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے انڈیا کو اس کی سرزمین کے اندر گھس کر منہ توڑ جواب دیا ہے۔ مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی افواج نے دنیا بھر کو یہ بتا دیا ہے کہ انڈیا کے دعوے اور اس کی ٹیکنالوجی کا مصنوعی بھرم مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پوری قوم تمام سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر متحد ہے اور انڈیا کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انڈیا کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے تاکہ آئندہ دشمن ایسی مذموم حرکت کرنے کی جرات نہ کر سکے۔اس موقع پر ناظم کیمپس تقویم الحق،معتمد آفتاب عالم،ناظم جامعہ پشاور ارشدخان خان،معتمد وقاص خان اور ترجمان کیمپس وقاص احمد خان بھی موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے