پشاور(مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر جارحانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ مغربی سرحد پر بھارت دہشت گردوں کو اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کر رہا ہے، اسی طرح وہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی بھی کر رہا ہے اور خیبر پختونخوا میں ہونے والی تخریبی کارروائیوں میں وہ ملوث ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پاک فوج اور عوام، دونوں سرحدوں پر بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کو حالیہ کارروائیوں کا مؤثر جواب دینا ناگزیر ہو چکا ہے۔بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد کو نشانہ بنایا ہے لیکن پا کستان آرمی نے دشمن کو اس کا منہ توڑ جواب دے کر سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور کر دیا اب بزدل دشمن ہمارے سرپرائز کا انتظار کرے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اور عوام اپنے ملک کے دفاع کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں کاروائی کرکے معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے خطے کا امن داؤ پر لگایا ہے جسکے بھیانک نتائج سامنے آئینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بروقت کاروائی کرکے دشمن کے دانت کھٹے کئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے