اسلام آباد (مانند نیوز)بھارتی حکومت کی جانب سے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 8 ہزار سے زائد فعال اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے 8 ہزار سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس بند کرنے کی ہدایت ملی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کے حکم نامے میں بین الاقوامی خبررساں اداروں اور نامور صارفین کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مطابق ان اکاؤنٹس کو صرف بھارت میں بند کریں گے۔

پاکستان کا خوف، میٹا نے بھارت میں مشہور انسٹاگرام اکاؤنٹ ’مسلم‘ کو بلاک کردیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا بتانا ہے کہ بھارتی حکومت نے 8 ہزار اکاؤنٹ بلاک نہ کرنے کی صورت میں بھاری جرمانوں اور کمپنی کے مقامی ملازمین کی گرفتاریوں کی دھمکی دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مطابق بھارتی مطالبے سے متفق نہیں ہیں، قانونی چارہ جوئی کے راستے دیکھ رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے