پبی (مانند نیوز) پبی بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کی حما یت میں دوسرے روز بھی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے تحصیل پر یس کلب پبی کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کی حما یت میں اجتماع اور ریلی نکا لی گئیں جس میں اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاء اللہ ڈی ایس پی پبی عد نان اعظم پبی پریس کلب کے محمد الیاس خیر الابرار کریم خان انجمن تا جران پبی صدر حا جی اورنگ زیب انجمن دکانداران زیارت روڈ کے صدر رحمت علی جے یو آئی تحصیل پبی مو لا نا محمد نعیم چیئر مین محمد الیاس سمیت تحصیل انتظامیہ کی، سول سوسائٹی کے لوگوں نے بڑہ تعداد تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاء اللہ خان انجمن تا جران پبی صدر حا جی اورنگ زیب انجمن دکانداران زیارت روڈ کے صدر رحمت علی جے یو آئی تحصیل پبی مو لا نا محمد نعیم چیئر مین محمد الیاس کریم اور دیگر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پا کستانی قوم جنگ سے ڈر نے والی نہیں ہیں مسلما نوں نے کے لئے کافروں کے ساتھ جنگ شہادت کے جز بے سے لڑتے ہیں انہوں نے کہا پا کستا نی24 کروڈ صرف آبادی نہیں بلکہ یہ پا کستان کا 24 کروڑفوج ہیں جو پا کستان کی حفاظت کیلئے لڑتے ہیں بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، شرکاء نے کہا کہ پاکستانی افواج نے بھر پور جواب دیتے ہوئے بھارت کے پانچ طیارے گرا د ئیے پاک فوج کے ساتھ اگلے مورچوں پر بھارت کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے بھارت کے خلاف پاکستان کا بچہ بچہ جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں اجتماع کے بعد پبی بازار میں ریلی نکا لی ریلی کے شرکاء نے پا ک فوج کے حق اور ملک کی سلا متی کے بینرز اٹھا ئے تھے ریلیوں میں شریک شرکا نے پاک فوج کے حق میں بھارت خلاف نعرے بازی کی