پشاور( مانند نیوز)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا اسفندیار عزت نے پشاور یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے سالانہ بک فیئر کے تیسرے روز کا افتتاح کردیا، اس موقع پر انہوں نے کامیاب کتب میلے کے انعقاد پر اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور ٹیم کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہاہیکہ خیبرپختونخوا کے طلبہ بھارتی جارحیت کیخلاف ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ مشکل وقت میں طلبہ ملک کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام سالانہ 14واں کتب میلے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کتب بینی اور مطالعہ کا کلچر دم توڑ رہاہے۔ جمعیت تعلیمی اداروں میں علم امن اقدار اور روایات کی امین ہے۔کتاب محض صفحات نہیں موجودہ دور میں نوجوان نسل کو کتاب کی طرف متوجہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کتب بینی نہ صرف علم میں اضافہ کرتی ہے بلکہ مثبت سوچ اور معاشرتی اقدار کو بھی فروغ دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نوجوان طبقہ محروم ہیں۔ نوجوان مایوسی ہورہاہے۔تعلیمی بجٹ کی کمی اور مالی بحران کیوجہ سے تعلیمی اداروں کی ابتر صورتحال ہے۔ وزیر اعلی نے طلبہ یونین کا اعلان تو کیا تھا لیکن عملی طور پر یونین بحال نہیں کیا۔ملک کی تعمیر وترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے۔ تحریک پاکستان میں نوجوان کا کردار اہم تھا۔ اسفندیار عزت کا کہنا تھا کہ فلسطین میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور اسرائیلی جارحیت عالمی ضمیر کے لیے ایک بڑا سوال ہیں۔ اسلامی ممالک کو اپنی خاموشی توڑ کر فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے اور اس مسئلے پر ایک مضبوط اور یکجہتی کے ساتھ موقف اختیار کرنا چاہیے۔اس موقع پر اسفندیارعزت نے مختلف کتب سٹالز کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر ناظم کیمپس تقویم الحق،چیف ایڈیٹر ماہانہ اقبال شاھین ڈائجسٹ قاضی محمدعباس،معتمد کیمپس آفتاب عالم اور ناظم جامعہ پشاور ارشدخان بھی موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے