باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ میں ایک ماہ کیلئے ڈرون کیمروں کی پرواز پر پابندی عائد۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ضلع باجوڑ کے حدود میں کواڈ کاپٹر/ڈرون کیمروں کی پرواز پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ ہوا بازی کو خطرات سے بچایا جا سکے۔ اعلامیہ کے مطابق موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضلع باجوڑ میں تمام طرح کے کواڈ کاپٹر/ ڈرونز کے استعمال پر ایک ماہ تک کے لیے دفعہ 144 کے تحت مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کاروائی کی جائیگی۔