لوئر دیر (مانند نیوز)ضلع لوئر دیر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے موقع پر دفعہ144نافذ۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ /ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان نے ملاکنڈ بورڈ چکدرہ کے زیر نگرانی (فرسٹ ائیر اینڈ سیکنڈ ائیر سالانہ امتحانات)کے دوران دفعہ 144کے تحت ذیل پابندیاں عائد کی ہیں۔ امتحانی ہال کے100گز کے احاطے میں پانچ یا زیادہ افراد کے اجتما ع پر پابند ی ہوگی۔ نقل میں مدد دینے والے مواد مثلاََ گائیڈ، پاکٹ اور نوٹس وغیر ہ کے خرید وفروخت پر پابندی ہوگی۔ امتحانی ہال میں موبائل فونز یا دیگر کمیونیکشن آلات کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف دفعہ 188پی سی سی کے تحت قانونی کاروائی کی جائیگی۔