ملاکنڈ (مانند نیوز)ملاکنڈ میں ڈرون کیمروں کی پرواز پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی۔ ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ کے اعلامیہ کے مطابق کواڈ کاپٹر/ڈرون کیمروں کی پرواز پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ ہوا بازی کو خطرات سے بچایا جا سکے۔ اعلامیہ کے مطابق موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضلع ملاکنڈ میں تمام طرح کے کواڈ کاپٹر/ ڈرونز کے استعمال پر ایک ماہ تک کے لیے دفعہ 144 کے تحت مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دفعہ 188 پی پی سی کے تحت سزا دی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے