ہنگو(مانند نیوز)ہنگو میں ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے زیر اہتمام واپڈا ملازمین کی افواج پاکستان کے حق میں زبردست ریلی ۔ریلی میں ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے رہنماؤں، کارکنوں، واپڈا کی محنت کشوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کی قیادت صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین فرخ سیر سے اور ہائیڈرو الیکٹرک ڈویژنل چیئرمین جاوید حسین بنگش نے کی۔ ریلی کے شرکا نے جنرل عاصم منیر زندہ باد، پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد، مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے، جیسے زبردست اور جذباتی نعرے لگائے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خیبر سرکل کے جوائنٹ سیکرٹری فرخ سیر نے کہا کہ اج کی جنگ ہتھیاروں کی جنگ نہیں بلکہ یہ میڈیا اور سفارتی جنگ بھی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ منافقت کا مظاہرہ کیا ہے اور جارحیت کر کے سولین کو نشانہ بنایا ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی شانہ بشانہ واپڈا کے محنت کش اور یونین ہر قسم کی قربانی دے گی۔ ڈویژنل چیئرمین جاوید حسین بنگش نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کی فوج کو دندان شکن جواب دیا ہے اور اس کی تمام جنگی پالیسی کو ناکامی سے دوچار کیا ہے جس کے بعد ریلی کے شرکا نے پانچ ہندوستان کے جنگی جہاز اور 30 ڈرون گرائے جانے پر ڈھول کی تاپ پر رقص کیا اور افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا