کوہاٹ (مانند نیوز) کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم اللہ شاہ نے کہا ہے کہ یہ وقت اتفاق و اتحاد اور قومی یگانگت کا ہے اور جس طرح پوری قوم نے بھارتی جارحیت کے خلاف ہماری فوج، فضائیہ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کا حوصلہ بڑھایا ہے وہ انتہائی قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھارتی جارحیت کے تناظر میں ڈویژنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کوہاٹ کے منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجید مروت، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکیورٹی کی صورتحال اور گردونواح کے حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے سوشل میڈیا کا ملک، پاک فوج، سیکیورٹی فورسز اور ایجنسیوں کے خلاف منفی استعمال کرنے والوں کو خبردار کیا کہ نہ صرف ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی بلکہ ان کے سپورٹرز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے پر پاک فوج، فضائیہ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اظہار یکجہتی کیلئے پاک فوج، فضائیہ اور انٹیلی جنس اداروں کے حق میں ریلیاں نکالنے پر عوام کے قومی جذبے کو سراہا۔ معتصم اللہ نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا کے منفی استعمال اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف عوام کی رہنمائی کیلئے منبر اور محراب کا فعال استعمال کریں۔ انہوں نے سیاسی زعماء، تاجروں اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ دریں اثناء کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ کے جاری امتحانات کے سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج (بوائز) کے ڈی اے کوہاٹ کا اچانک دورہ کیا اور نقل سے پاک امتحان کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ نقل کی روک تھام کو یقینی بنائیں تاکہ ذہین اور قابل طلباء کی حق تلفی نہ ہو۔ انہوں نے شفاف امتحان کے انعقاد کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے