اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا ہے، پاکستان نے امریکا سمیت دیگر دوست ممالک کے تعمیری کردار کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق جنگ بندی کے حالیہ معاہدے میں امریکا کا کردار قابلِ تحسین ہے، صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے خواہش مند

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا لازم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ پاکستان علاقائی امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے عالمی برادری سے رابطے میں رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے