اسلام آباد (مانند نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔

شہباز شریف نے گزشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ افواجِ پاکستان نے چند ہی گھنٹوں میں بھارت کی توپوں کو ایسا خاموش کیا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔

پاکستان کا آپریشن بنیان مرصوص، ایس 400 اور ایئر بیسز سمیت بھارت کے کئی فوجی اہداف تباہ

اُنہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کے لیے مخلصانہ کردار ادا کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، قطر، برطانیہ اور دیگر دوست ممالک نے بھی جنگ بندی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ کامل یقین ہے کہ جموں و کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے پُرامن مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے