اسلام آباد (مانند نیوز)عبوری بنگلا دیش حکومت نے بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حسینہ واجد کی جماعت پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی ہے۔

اس حوالے سے حکومتی مشیر کا کہنا ہے کہ عوامی لیگ کی سرگرمیاں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک معطل رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیے
شیخ حسینہ واجد گھر جلتا دیکھ کر رو پڑیں
بنگلادیش: ہزاروں مشتعل مظاہرین نے شیخ حسینہ واجد کے گھر کو آگ لگا دی
شیخ حسینہ کے زوال کی وجوہات: ضد، غرور اور ایک جماعتی آمریت
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عبوری حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی، ترمیم سے سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں پر مقدمہ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

دوسری جانب عوامی لیگ نے عبوری حکومت کے اس اقدام کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے