اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان کی جانب سے آج صبح منہ توڑ جواب ملنے کے بعد بھارت نے کشیدگی میں کمی کے اقدامات کی پیشکش کردی ہے۔

بھارتی فوج کی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ بھارت تناؤ میں کمی لانے پر تیار ہے، شرط یہ ہے کہ پاکستان بھی ایسا کرے۔

بھارتی محکمۂ خارجہ اور محکمۂ دفاع کی مشترکہ بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ آج صبح پاک فوج کے آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کے بعد پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان بھی رابطہ ہوا تھا۔

’پاکستان کے پاس میزائل کا ذخیرہ بہت زیادہ ہے‘، بھارتی صحافیوں کی میڈیا پر دہائی

بھارتی فوج کی ترجمان نے اپنے چار فضائی اڈوں پر پاکستانی حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اُدھم پور، بھوج، بھٹنڈا اور پٹھان کوٹ میں بھارتی ایئرفورس بیسز کو نشانہ بنایا ہے، بھارتی فوجی اڈوں پر ساز و سامان اور عملے کو نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے اعتراف کیا گیا کہ پاکستان نے بھارت کے 26 مقامات پر دراندازی کی کوشش کی۔

بھارتی حکام نے پاکستانی حملوں میں کم سے کم پانچ اموات کی تصدیق بھی کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے