اسلام آباد (مانند نیوز) پاک بھارت کشیدگی پر سیز فائز سے متعلق ٹوئٹ کرنا بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گلے پڑگیا۔

بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کو اُس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی (Ceasefire) پر ایک سادہ سا ٹوئٹ کیا، لیکن اسے جلد ہی ڈیلیٹ کر دیا۔

10 مئی کو جب بھارت اور پاکستان نے 4 روزہ کشیدگی کے بعد اچانک جنگ بندی کا اعلان کیا تو سلمان خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مختصر مگر اہم جملہ لکھا کہ شکر ہے، سیز فائر ہو گیا۔

سیز فائر سے ناراض بھارتیوں کی سلمان خان پر غصہ نکالنے کی کوشش
مگر جیسے ہی یہ پیغام سامنے آیا، بھارتی صارفین نے سلمان کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا، اُن پر یہ الزام لگا کہ وہ اپنے ملک پر حملے، پہلگام واقعے اور بھارتی فوج کی کارروائی پر خاموش رہے، مگر جیسے ہی سیز فائر ہوا، اُنہیں اطمینان محسوس ہوا، چند ہی گھنٹوں میں عوامی دباؤ کے باعث سلمان خان نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو مذاق قرار دے دیا، افراتفری نہ پھیلانے کا مشورہ

صارفین نے ٹویٹ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ نام نہاد بھائی، پچھلے 4 دن خاموشی اور اب سیز فائر پر شکر؟ اب ہمیں پتہ چل گیا کہ تمہاری فلموں کے ساتھ کیا کرنا ہے۔

ایک اور صارف نے کہا اسپائن لیس سلمان خان! جو ’آپریشن سندور‘ پر چپ رہا، وہ اب سیز فائر پر بیان دے رہا ہے؟ اور پھر فوراً مٹا بھی دیا؟ شرم آنی چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے