مانسہرہ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ نے قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے ڈسٹرکٹ کونسل مانسہرہ میں ایک باوقار ریلی کا انعقاد کیا، جو پاک افواج کی عظیم فتح اور آپریشن بُنیانُ المرصوص کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تھی۔ ریلی ڈسٹرکٹ کونسل سے شروع ہو کر کشمیر چوک مانسہرہ تک پہنچی، جہاں قومی ترانے کے ساتھ اختتام ہوا۔ اس موقع پر ملک سے محبت، قربانی، اور اتحاد کا ایک عظیم منظر دیکھنے کو ملا۔ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر بفہ محترمہ نیاب عباسی اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جناب عثمان سعید نے کی۔ عوام، نوجوانوں، رضاکاروں، اور طلبہ کی بڑی تعداد نے حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ شرکت کی۔آپریشن بُنیانُ المرصوص وہ تاریخی عسکری مہم ہے جس کے تحت پاک افواج نے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرتے ہوئے ملک میں امن و استحکام قائم کیا۔ یہ آپریشن وطن کے سپاہیوں کی بہادری، قربانی اور ناقابلِ شکست عزم کا مظہر ہے۔ اس عظیم کامیابی نے نہ صرف دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے بلکہ پاکستان کے اندرونی و بیرونی محاذ پر ایک واضح پیغام بھی دیا کہ ہم متحد ہیں، ہم مضبوط ہیں، ہم پاکستان ہیں۔ریلی کے اختتام پر تمام رضاکاروں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔یہ ریلی محض ایک تقریب نہیں تھی بلکہ ایک پیغام تھا — وطن کی محبت، افواجِ پاکستان سے عقیدت، اور ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف یکجہتی کا پیغام۔پاکستان زندہ بادپاک افواج پائندہ بادشہداء کو سلام

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے