پبی (مانند نیوز)تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس اور بدنام زمانہ منشیات فروش کے مابین فائرنگ کا تبادلہ،جوابی فائرنگ سے منشیات فروش ہلاک،اسلحہ برآمدتفصیلات کے مطابق:۔اشفاق خان ایس ایچ او تھانہ اکوڑہمعہ دیگر نفری پولیس کے سرچ آپریشن میں موجود تھے کہ مخبر خاص نے اطلاع کہ بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش جمیل شاہ عرف جمیلے ولد شہزاد گل ساکن محلہ بلال جہانگیرہ منشیات کے مقدمہ 582 سال 2025گھر میں موجود ہے بغرض گرفتاری پولیس پارٹی کے چھاپہ زنی کی،منشیات فروش نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اپنی جائز گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی جس کے فائرنگ سے پولیس موبائل نقصان رسیدہ ہوئی جبکہ سپاہی عتیق فائر پر لگا مگر بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہوئے تھا بدیں وجہ جیکٹ پرگولی لگی اور سپاہی محفوظ رہا پولیس پارٹی نے حق حفاظت خود اختیاری کو اپناتے ہوئے جوابی فائرنگ شروع کی جس سے منشیات فروش لگ کر موقع پر ہلاک ہوا موقع سے اسلحہ پستول قبضہ پولیس میں کیا گیاجواد خان ایس ڈی پی او اکوڑہ سرکل معہ نفری کے موقع پر پہنچے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے سرج آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ہلاک منشیات فروش تھانہ اکوڑہ خٹک میں ریکارڈ یافتہ تھامقدمہ نمبر 587 جرم 11BCNSA تھانہ اکوڑہ مقدمہ نمبر 1041 جرم 15AA تھانہ اکوڑہ مقدمہ نمبر 843 جرم 11BCNSA تھانہ اکوڑہ مقدمہ نمبر 1403 جرم 11BCNSA تھانہ اکوڑہ مقدمہ نمبر 181 جرم 11BCNSA تھانہ اکوڑہ مقدمہ نمبر 317 جرم 11BCNSA تھانہ اکوڑہ مقدمہ 530 جرم 9D/11BCNSA تھانہ اکوڑہ مقدمہ نمبر 582 جرم 9D/11BCNSA

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے