پشاور(مانند نیوز)ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ میڈیکل شعبہ سے وابستہ طلبہ و طالبات بے چینی کا شکار ہیں۔ میڈیکل کے طلباء کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے جن کی طرف توجہ دینا اور ان کا حل نکالنا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ پرائیوٹ میڈیکل کالجز کے زیراہتمام پشاور میں منعقدہ سالانہ انڈرگریجویٹ میڈیکل فورم (یو ایم ایف) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناظم اعلیٰ نے پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن جس میں حاضری اور پاسنگ مارکس میں اضافہ کیا گیا ہے، کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی میڈیکل طلباء کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور اس نوٹیفکیشن سے مزید اضطراب پیدا ہو گیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کو اپنا نوٹیفکیشن فی الفور واپس لے لینا چاہیے۔ کانفرنس میں پشاور بھر کے سرکاری و نجی میڈیکل کالجز سے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سالانہ کانفرنس کا مقصد شعبہ طب سے وابستہ طلبہ و طالبات کے لیے مثبت اور تعلیم دوست سرگرمیوں کا انعقاد تھا جس میں میڈیکل ایتھکس، پروفیشنل لائف اور کلینکل سکلز کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔صوبائی ناظم اسفندیار عزت نے کہا کہ ماضی میں مسلمانوں کی تحقیق اور علمی سرمایہ نے دنیا کو نہ صرف نئے علوم سے روشناس کرایا، بلکہ سائنسی میدان میں بھی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں بھی تحقیق اور علم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی تاریخی وراثت کو محفوظ رکھ سکیں اور دنیا بھر میں اپنا مقام دوبارہ حاصل کر سکیں۔ انڈرگریجویٹ میڈیکل فورم کی 10 سالہ کامیاب سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں طلبہ کی ترقی، میڈیکل تعلیم اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کے میدان میں 10 سال مکمل کرنے کی خدمات کو سراہا گیا۔ کانفرنس سے ناظم علاقہ محمد عباس، انچارج یو ایم ایف یوسف الاسلام نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ناظم پشاور حسن امین، پیماء کے صوبائی صدر اصغر خان، صوبائی انچارج میڈیکل زون شہاب اقبال اور ڈاکٹر رفیع الدین بھی موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے