ہنگو(مانند نیوز)ہنگو سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ بے نقاب،قیمتی سامان برآمد ڈی پی او ہنگو محمد خالد خان (PSP) کی خصوصی ہدایات پر سٹی پولیس نے جدید تفتیشی تکنیکس، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور مربوط انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک منظم گروہ کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ڈی ایس پی سٹی امجد خان کی سربراہی اور ایس ایچ او سٹی محمود عالم خان کی قیادت میں انجام دی گئی۔کارروائی کی تفصیلات۔ملزمان نے گھروں سے پانی والے میزائل مشینیں، ڈسٹرکٹ کرم جانے والے کنوائے کی گاڑیوں سے بیٹریاں اور 01 عدد موٹرسائیکل چوری کی تھی۔گرفتار ملزمان حضرت بلال ولد حضرت جنان سکنہ گنجانو کلے، عادل ولد تاج محمد سکنہ سنگھیڑہ، رحیم گل ولد عجب گل سکنہ گنجانو کلے، رحمت اللہ ولد عثمان شاہ سکنہ گلشن کالونی، جبکہ ملزم سعد رحمان ولد لیاقت رحمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔گائے چوری کے مقدمے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان حفیظ اور ولی اللہ کو گرفتار کیا اور چوری شدہ گائے برآمد کر لی۔برآمد شدہ سامان میں پانی والے میزائل مشینیں گاڑیوں کی بیٹریاں 01 عدد موٹرسائیکل 01 عدد گائیبھی شامل ہے۔ڈی پی او محمد خالد خان (PSP) نے سٹی پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی ایس پی امجد خان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔اور کہا کہ ہنگو پولیس فورس عوامی اعتماد کی امین ہے اور ہم ہر قیمت پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ قانون شکن عناصر کے لیے ضلع ہنگو میں کوئی جگہ نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے