پشاور(مانند نیوز )دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے چئیر مین عمیر خان اتوزئی نے آپریشن ”بنیان مرصوص” کی تاریخی کامیابی پر افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ”بنیان مرصوص” کی شاندار کامیابی نے دشمن کے ہوش ٹھکانے لگا دئیے ہیں،اس آپریشن میں وطن کے سپاہیوں کی بہادری اور قربانی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی،پاک فوج اور فضائیہ نے جس طرح دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے وہ پوری قوم کے لیے قابل فخر ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کیا اور اپنی کامیابی اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہم نے انڈیا کو اس کے گھر میں گھس کر مارا ہے جو تاریخ کی کتابوں میں نقش ہو جائے گا اور آنے والی کئی صدیوں تک یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہماری پاک فوج آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سربراہی میں ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے اور یہ ہم نے دنیا کو دیکھایا بھی اور ثابت بھی کیا،انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے جنگی جنون نے اسے کہی منہ دیکھانے لائق نہیں چھوڑا پاکستان نے ہمیشہ اپنا تحفظ کیا ہے اور آئندہ بھی پاک آرمی اور پاکستانی عوام اپنے ملک کی حفاظت کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ ہم ہر محاذ پر اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کی پاکستان کی خاطر ہمیں اپنی جانوں کی قربانی بھی دینی پڑے تو ہم گریز نہیں کریں گے۔