کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم اللہ شاہ نے صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی واضح ہدایات پر شکردرہ کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں دریائے سندھ کے کنارے سونے کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف جاری آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندے بھی موجود تھے۔ کمشنر کوہاٹ نے موقع پر موجود افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ غیر قانونی کان کنی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اس گھناؤنے کاروبار کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قدرتی وسائل کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آپریشن کے دوران کمشنر کوہاٹ نے غیر قانونی پٹرول پمپس کی موجودگی کا بھی سخت نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو ان کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی تاکہ ان کان کنوں کو ایندھن کی سپلائی روکی جا سکے جو غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مقامی کمیونٹی کو اعتماد میں لے کر آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ عوام خود بھی غیر قانونی کان کنی کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔کمشنر کوہاٹ نے اس عزم کو دہرایا کہ غیر قانونی کاروبار کے خلاف حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے