اسلام آباد (مانند نیوز)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا امریکی صدر کا فیصلہ قابل تعریف ہے۔

خیلج تعاون کونسل سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے جی سی سی امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یوکرین کے بحران کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

ٹرمپ کا شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا اعلان

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد سخت اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، یہ پابندیاں گزشتہ برس اسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے نافذ تھیں۔

انہوں نے یہ بیان ریاض میں سعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے دیا تھا، جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے