شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے بالائی علاقے پیرخانہ بیلئی گرلز مڈل سکول میں استانیوں کی غیر حاضری،سکول بچیوں کا والدین و علاقہ عمائدین کے ہمراہ شانگلہ پریس کلب الپوری اور پھر چوک میں احتجاجی مظاہرے۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت سے ان سینکڑوں بچیوں کو تعلیم دینے کے مطالبات درج تھے۔گزشتہ دو سالوں سے سکول میں استانیوں کی غیر حاضری کیوجہ سے علاقے کے سینکڑوں طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہیں۔ پیرخانہ بیلئی گرلز مڈل سکول میں عرصہ دو سال سے ایک ٹی ٹی ٹیچر کے علاوہ کوئی نہیں اور ان کی پڑھائی دو سال سے منجمد ہے اوراس سکول کیلئے تبدیل کئے گئے اساتذہ ڈیوٹی کیلئے نہیں آتی اور نہ ڈی ای او فیمیل کا اڈرمانتی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت جہاں ایک طرف وہ صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی اور اؤ بچوں سکول چلے مہم پر کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہیں تو دوسری جانب شانگلہ کے دور و افتادہ علاقوں کے سکول درس وتدریس کے عمل سے خالی پڑے ہیں اور بیشتر استانیاں گھر بیٹھے تنخواہیں لے ر ہی ہیں۔ بار بار احتجاج اور تحریری درخواستوں کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔شانگلہ میں بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے عملی اقدامات کی ضرورت ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ شانگلہ کے دور و افتادہ علاقوں جیسے پیرخانہ بیلئی اور دیگر علاقوں میں استانیوں کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے کیونکہ دور افتادہ علاقوں کے بچیاں تعلیم سے محروم ہو رہی ہیں۔ احتجاجی مظاہرے کے بعد ضلع انتظامیہ شانگلہ کی جانب سے محکمہ تعلیم اور مظاہرین کے درمیان اسسٹنٹ کمشنرالپوری کے دفتر میں مذاکرات ہوئے اور ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن فیمیل شانگلہ پروین رحمان نے فوری طور پر دوستانیوں کو معطل کر دیا اور مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کو تفصیلات بتائی اور کہا کہ ہم نے پہلے ہی ان استانیوں کو شوکاز جاری کر دیا ہے ان کے تنخواہیں بند کر دی ہیں اور اب ان کو معطل کرنے کا ارڈر جاری کردی۔ جس کے بعد انہوں نے لیٹر نمبر 1136/41ور لیٹر نمبر1130/35جاری کرتے ہوئے دونوں استانیوں کو معطل کر دیا فیمیل ایجوکیشن شانگلہ نے دو دیگر استانیوں کو فوری طور پر متاثرہ سکول پرچارج لینے کی ہدایت کر دی ہیں اور ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر مذکور ہ سکول میں ڈیوٹی سنبھال لیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرز نانہ پروین رحمان کا فوری ایکشن دوستانی کو معطل کر دیا جبکہ ایک استانی کو ڈائریکٹریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔مظاہر ین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر پروین رحمان کی کاوشوں کو سراتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کی اشدد ضرورت ہیں جو استانیاں ڈیوٹی نہیں کر رہی ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔ماہرین تعلیمات شانگلہ میں بچیوں کا تعلیم کے حصول کیلئے انوکھا احتجاج بجا ہیں اور رد عمل تھا کہ یہ ایک دل دہلانے والی صورتحال ہے کہ شانگلہ میں بچیوں کو تعلیم کے حصول کے لیے سڑکوں پر نکلنا پڑا۔دو سال سے بچیوں کی تعلیمی سرگرمیاں منجمد ہے اور تبدیل کئے گئے ان کا احتجاج بجا ہے کیونکہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ دو سال سے اساتذہ کا سکول نہ آنا یقیناً ان بچیوں کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہیں۔یہ جان کر افسوس ہوا کہ ڈی ای او پروین رحمان بھی سیاسی دباؤ کا شکار ہیں اور ان کے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ یہ نظام کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے جس کی وجہ سے بچیوں کا تعلیمی سلسلہ متاثر ہو رہا ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے